ایڈیلیڈ .10 دسمبر (يو اين آئى) کپتان مائیکل کلارک کی حيرت انگيز واپسى کے بعد بلے باز اسٹیون اسمتھ کے ساتھ ان کى ساتویں وکٹ کے لیے 163 رن کی بہترين شراکت کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ ميچ ميں بارش سے متاثرہ دوسرے دن بدھ کو 517 رن کا ہماليائى
اسکور بنا ديا ۔
میچ کے پہلے دن ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے آسٹريليائى کپتان کلارک نے میدان پر واپسی کی اور اپنے ٹسٹ کیریئر کى 28 واں سنچری مکمل کى۔ ہندوستانى گيندباز دوسرے دن بھى جدوجہد کرتے نظر آئے اور آسٹريليائى بلے بازوں نے کھيل کے اختتام تک 120 اووروں ميں سات وکٹ پر 517 رن بنائے۔